سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی

Nov 06, 2023 | 15:15 PM

ایک نیوز: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جس سے نئی قیمت گھٹ کر 2 ہزار 3 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 سو روپے کی کمی ہوئی۔ جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ 

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی 343 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی۔

ملک میں چاندی کی قیمت اپنی جگہ برقرار ہے اور بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2280 روپے جب کہ فی 10 گرام چاندی 2211.93 روپے پر مستحکم ہے۔

مزیدخبریں