ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق چار روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے۔ سراج الحق ایران کے سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق ایران کے رہنماؤں سے مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امیر جماعت امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
نائب امیر کے پی صابر اعوان، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی امیر جماعت کے ہمراہ ہیں۔ سراج الحق کی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے۔