9مئی واقعات: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماکی ضمانت منسوخ

9مئی واقعات: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماکی ضمانت منسوخ
کیپشن: 9مئی واقعات: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماکی ضمانت منسوخ

ایک نیوز: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمد احمد چٹھہ کی عدم حاضری پر ضمانت منسوخ  کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راہنما تحریک انصاف محمد احمد چٹھہ عرصہ 6 ماہ سے روپوش ہیں،9 مئی کے واقعات میں محمد احمد چٹھہ گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ہیں۔

محمد احمد چٹھہ نے مقامی عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی،ایڈیشنل سیشن جج محمد امین میو نے عدم حاضری پر ضمانت منسوخ کر دی۔