پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
کیپشن: The reasons for limiting the powers of the PCB Management Committee came to light

ایک نیوز: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات کیوں محدود ہوئے؟ وجوہات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پر چارج شیٹ عائد کردی۔ وزارت آئی پی سی کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بار ہا یاد دہانیوں کے پراگرس رپورٹ نہیں دی۔ 

مینجمنٹ کمیٹی چیرمین پی سی بی کے الیکشن کےلیے روڈ میپ نہیں دے سکی، مینجمنٹ کمیٹی نے صرف روزمرہ کےامور نمٹائے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت آئی پی سی نے انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کیوجہ سے مینجمنٹ کمیٹی کی 3 ماہ توسیع کی سفارش کی۔ 

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز کی جلدی تشکیل و چیئرمین کے الیکشن کرانے کی سفارش بھی کی ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 3 ماہ سے زیادہ توسیع نہ دی جائے۔