ایک نیوز: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے لودھراں میں ملاقاتیں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے علی ترین فارم پر آئی پی پی لودھراں کے مقامی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری نذیر خان بلوچ نے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی قائدین سے ارشاد عباس گھلو، سید رضا شاہ گیلانی، رانا ارسلان نے بھی ملاقات کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک شاہنواز بھٹہ، ندیم خان گھلو، چاند خان گھلو نے بھی آئی پی پی قائدین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت کردی۔