عمران خان پر کیسز کی نہیں،ترقیاتی کاموں کی فائل لےکرآیا ہوں:بشیر میمن

ایک نیوز: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ ن لیگ نےمجھےکوئی عہدہ نہیں دیا،نوازشریف سے ملاقات کیلئےآیا ہوں، عمران خان پر کیسز کی نہیں،دیگر کاموں کی فائل لےکرآیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر سندھ بشیر میمن سےملاقات ہوئی،پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ نوازشریف نے 21 اکتوبر کو لاہور آنے والے اقلیتی ونگ کے کارکن کرامت مسیح کے انتقال پر تعزیت کی۔نواز شریف نے کرامت مسیح کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

نوازشریف  نے کہا کہ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔

بشیر میمن نے کہا کہ مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کارکنوں کے جذبے کا اعلان تھا، نوازشریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر گرم جوش مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی صوبہ سندھ تنظیم کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے،ملاقات میں صوبہ سندھ میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ملاقات میں پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔