غیرقانونی بھرتیوں کاکیس:محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Nov 06, 2023 | 14:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمارنڈ میں 14نومبرتک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد محمد خان بھٹی کو عدالت پیش کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی۔

اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کردی۔

بعد ازاں عدالت نے محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 نومبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مزیدخبریں