پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ قائم کردیا

Nov 06, 2023 | 14:32 PM

ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ہے۔ پہلے کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 737 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد مارکیٹ 53 ہزار 860 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی۔

 اس سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سوموار کے روز انڈیکس میں اب تک 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے ہنڈرڈ انڈیکس 53 ہزار 545 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو کہ ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ 

 دن بھر مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔253 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 97 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 53,938 جبکہ کم ترین سطح 53,166 رہی ۔

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 285 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں