سب کو جوڑنےکی بات کرنےوالابلاول بھٹو واحد لیڈر ،شرجیل میمن

سب کو جوڑنےکی بات کرنےوالابلاول بھٹو واحد لیڈر ،شرجیل میمن
کیپشن: سب کو جوڑنےکی بات کرنےوالابلاول بھٹو واحد لیڈر ،شرجیل میمن

ایک نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، پی پی کے خلاف اتحاد صفر جمع صفر کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بننے والے گٹھ جوڑ کو شکست ہوگی، ہم نفرت اور شرانگیزی کی بات نہیں کرین گے، ہم چاہتے ہیں سب الیکشن میں حصہ لیں، الیکشن میں کامیابی صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو واحد لیڈر ہے، جوسب کوجوڑنے کی بات کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہیں، آج کرائیں یا کل بس الیکشن کرائیں۔

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات پر شرجیل میمن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا، کامیابی پرجیالوں کومبارکباد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صاحب روز پریس کانفرنس کرتے تھے، دھاندلی کا الزام لگاتے تھے، آج وہ صاحب دھاندلی کا الزام بھی نہیں لگاسکے، سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گی، ہم نے خدمت کی ہے۔

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر پی پی پی رہنما نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ پسنی میں ہونے والا اٹیک ہے،میانوالی ائیر بیس پر بھی دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت ہے،ان واقعات میں ہماری سیکورٹی فورسز کے جوابی کارروائی کو سراہتے ہیں،میاںوالی میں ائیر بیس پر 9 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔دشمن چاہتے ہیں پاکستان کو نقصان پہنچے،پاکستان کا ہر بچہ،بزرگ اور نوجوان ملک کی حفاظت کے لئے ساتھ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ فلسطین میں معصوم لوگوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، عالمی قوتوں سے مطالبہ ہے کہ غزہ میں خونی جنگ بندکی جائے، حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں کے لیے بھرپورآواز اٹھائے۔پیپلزپارٹی اور پوری دنیا فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بزدلانہ کوشش کی مذمت کی،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتاہے،دشمن چاہتا ہے ملک میں امن کی فضا برقرار نہ رہے،آج ذوالفقار بھٹو ہوتے تو فلسطین کیساتھ اتنی بربریت نہیں ہوتی.ہمارا عالمی دنیا سے مطالبہ ہے اسرائیلی مظالم کو بند کیا جائے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے پر مبارکباد دیتا ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی واضح اکثریت سے جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انتخابات جیتے تو الزامات لگے کہ ہماری صوبائی حکومت تھی، مسقبل میں بھی کراچی کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، ہم پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، عوام نے پی پی کو پہلے سے زیادہ ووٹ دیے، شہر بھر میں ہمارے شروع کیے ہوئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔