9 مئی واقعات: شیخ رشید، بھتیجے راشد شفیق کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

Nov 06, 2023 | 13:10 PM

ایک نیوز: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں شیخ رشید اور بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق رشید احمد کی تھانہ وارث کے 9 مئی مقدمہ میں 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ شیخ رشید احمد کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمہ میں 5 اکتوبر کو تتمہ بیان کے ذریعے شیخ رشید کا نام شامل کیا گیا۔ شیخ رشید کا نو مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔ شیخ رشید کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں محض سیاسی انتقام اور بد نیتی سے نام شامل کیا گیا۔ 

سپیشل جج اعجاز آصف نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہئے۔

عدالت نے شیخ رشید اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی 8 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ راشد شفیق کی طرف سے بھی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

مزیدخبریں