سگے بھائی کا 652 گرام سونا غائب کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

Nov 06, 2023 | 12:13 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے سگےبھائی کا 652 گرام سونا خورد برد کرنے والے شخص کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ پولیس نے ملزم محمد جمیل کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 652گرام سونا خردبرد کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔ 

سرکاری وکیل نے کہاکہ 652گرام سونا کی مالیت ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دوران سماعت جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ملزم کیخلاف شواہد موجود ہیں۔ ملزم پر سونا غائب کرنے کا الزام سگے بھائی نے لگایا۔ گواہوں کے بیانات ہیں۔ جس کے مطابق ملزم کو سونا دیا گیا۔ یہ کسی صورت ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ مدعی محمد سلیم نے اپنے بھائی جمیل کیخلاف سونا غائب کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ملزم کی ضمانت  کی درخواست مسترد کردی۔ جس کے بعد ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں