فرح گوگی کےبچوں کا نام کنٹرول لسٹ سےنکالنےکیلئےاپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

فرح گوگی کےبچوں کا نام کنٹرول لسٹ سےنکالنےکیلئےاپیل پر فریقین کو نوٹس جاری
کیپشن: فرح گوگی کےبچوں کا نام کنٹرول لسٹ سےنکالنےکیلئےاپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت  ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں، ہم نے سنگل بینچ کا فیصلہ اپیل میں چیلنج کیا۔

 سرکاری وکیل درخواست گزار نےکہا کہ  دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دیئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں،فرح شہزادی کے دونوں بچے بالغ ہیں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین دو ہفتوں میں بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر جواب دیں، اپیل پر مزید سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی  گئی۔

یاد رہے کہ فراز اقبال اور ایمان اقبال نے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے،اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ دیا، اپیل میں موقف پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام نکالا جائے۔