ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس: ریکارڈ طلب، سماعت ملتوی

Nov 06, 2023 | 11:55 AM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی خلافِ قانون نظربندی پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہریار آفریدی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس بابر ستار نے پراسیکیوٹر قیصر امام سے استفسار کیا کہ کیا آپ رپورٹ جمع کرانا چاہتے ہیں؟ 

پراسیکیوٹر قیصر امام نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ تھانے سے شہریار آفریدی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرز کے آرڈرز کا بھی ریکارڈ چاہئے۔ 

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پر آرڈر پاس کردوں گا۔ عدالت نے شہریار آفریدی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں