آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت: عمران خان کے کون سے وکلاء پیش ہوں گے؟ فہرست منظرعام پر

Nov 06, 2023 | 11:49 AM

ایک نیوز: سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کل ہونے والی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کون کون سے وکلاء پیش ہوں گے۔ فہرست منظرعام پر آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ایڈووکیٹ خالد یوسف کے ذریعے لسٹ عدالت میں جمع کرائی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں آٹھ وکلاء کی جیل انٹری کی لسٹ جمع کرائی گئی۔ 

ان وکلاء میں سلمان صفدر، عمیر خان نیازی، سکندر ذوالقرنین سلیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ خالد یوسف، احمد مسار، سہیل خان، نیاز اللہ نیازی اور عثمان ریاض گل کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ 

عمران خان کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کو عدالت ہدایت دے کہ وکلاء کی جیل انٹری میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

مزیدخبریں