ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ “دا ویسٹ ٹیسٹ” کہلائے گا،پرتھ سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی پہاڑی “دا ویسٹ ہل” بھی بنائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پہاڑی تاریخی واکا سٹیڈیم کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ فراہم کرے گی،جہاں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے جبکہ تیسرا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔
جوئیل موریسن کا کہنا ہے کہ “دا ویسٹ ٹیسٹ” اور “دا ویسٹ ہل” آسٹریلین سمر آف کرکٹ کو بھی ایک نئی جدت فراہم کریں گے،آسٹریلوی ٹیم کے گزشتہ سال دورہ پاکستان نے آسٹریلیا اور پاکستان کی تاریخی رائیولری کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔
کرسٹینا میتھیوز کا کہنا ہے کہ “دا ویسٹ ٹیسٹ” ویسٹرین آسٹریلیا کے لیے فخر کا مقام ہوگا۔