ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔
بتایا گیا ہے کہ سری لنکن کرٹ بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔ جس کے بعد 1996 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ رانا ٹنگا کو عبوری چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
وزیر کھیل کے آفس کی جانب سے بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا۔ وزیر کھیل کی جانب سے سات رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے۔ پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔