سندر:نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا

Nov 06, 2023 | 11:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سندر کے علاقے میں صبح سویرے نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

تٖفصیلات کے مطابق بلال بلاک تھیم پارک سندر میں صبح 7 بجے 20 سالہ نعیم اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نعیم سے ٹکرا گئے۔

جھگڑا ہونے پرنامعلوم افرادنے نعیم کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور ملزم فرار ہوگئے۔زخمی  نعیم کو  جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں