دھواں چھوڑنےوالی 4 ہزار 519 گاڑیاں بند

دھواں چھوڑنےوالی 4 ہزار 519 گاڑیاں بند
کیپشن: دھواں چھوڑنےوالی 4 ہزار 519 گاڑیاں بند

ایک نیوز:  لاہور دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 519 گاڑیاں بند، 11 ہزار 813 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے حکم پر سموکی وہیکلز کےخلاف رات گئے بڑا کریک ڈاؤن،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کروانے کا سلسلہ جاری ہے، 04 ہزار 519 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئیں،11 ہزار سے 813 سموکی وہیکلز کو 2 ،  2 ہزار کے چالان ٹکٹس بھی جاری کیے گئے۔بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیاں بھی بند کیں جارہی ہیں۔

شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کو بھی چالان کئے جارہے ہیں،لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں،وقت سے پہلے شہر میں آنے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے،ریت و مٹی والی بغیر ترپال اور ڈھانپے بغیر گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے،ریت، مٹی او دھواں والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہناہے کہ مقررہ اوقات سے پہلے ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا،ڈی ایس پی ماڈلٹاؤن کو صوئے آصل، ڈی ایس پی صدر کو ٹھوکرنیاز بیگ پر کارروائی کررہے ہیں،ڈی ایس پی شاہدرہ راوی پل اور ڈی ایس پی مغلپورہ کو ہربنس پورہ اور مناواں میں کارروائی کررہے ہیں،ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔