گوادر: اے این ایف کی بڑی کارروائی، 1788 کلوگرام منشیات برآمد

Nov 06, 2023 | 11:02 AM

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات سمگلر گروہ کے خلاف گوادر میں بڑی کارروائی کی ہے۔ منشیات سمگلر گروہ کے ایک اہم رکن نے منشیات کی بھاری مقدار مختلف جگہوں پر چھپا رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے  انتھک  محنت اور  لگن سے مختلف جگہوں سے منشیات برآمد کرلیں۔ دورانِ کارروائی مجموعی طور پر 1788 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

برآمدہ منشیات میں 1740 کلو گرام چرس، 28 کلو گرام آئس اور 20 کلو گرام مارفین شامل ہیں۔ برآمدہ منشیات افغانستان کی  تیار کردہ  ہیں ، جس پر افغانستان کی مہریں ثبت ہیں۔ کُچھ منشیات کو لکڑیوں اور پتوں سے بنائے گئی جھونپڑی کے نیچے سے برآمد کیا گیا جبکہ باقی ماندہ منشیات کو پہاڑیوں میں کھودی گئی سُرنگوں سے برآمد کیا گیا۔

برآمدگی کے بعد منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو جلا دیا گیا۔ برآمدہ منشیات کو بیرون ملک سمگل کرنے کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں