افغان باشندوں کا اپنے ملک واپسی سے پہلے اظہار تشکر

افغان باشندوں کا اپنے ملک واپسی سے پہلے اظہار تشکر
کیپشن: Expressing gratitude to Afghans before returning to their country

ایک نیوز: کراچی ٹرانزٹ پوائنٹس سے جیکب آباد منتقل کیے گئے غیر قانونی افغانیوں نے وطن واپسی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ غیر قانونی افغان باشندوں کو آج جیکب آباد سے چمن کیلئے روانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چمن روانگی سے قبل افغان باشندوں نے دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قافلہ چمن بارڈر کی طرف روانہ ہوتے ہوئے مہمان نوازی کی داد دیتا رہا۔ 

افغان باشندوں نے دی گئی سہولیات، مہمان نوازی اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔ افغان شہریوں نےبتایاکہ یہاں سب لوگوں نے ہمارا بہت خیال رکھا اور ضرورت کی چیز فراہم کی۔ اللّٰہ آپ سب کو بہت خوش رکھے، سب نے ہماری بہت خدمت کی۔