میران شاہ: خواتین کو بااختیار بنانے کیلئےاہم قدم، وومن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام

میران شاہ: خواتین کو بااختیار بنانے کیلئےاہم قدم، وومن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام
کیپشن: Miran Shah: An important step for women empowerment, establishment of Women Vocational Training Center

ایک نیوز: میران شاہ میں وومن ووکیشینل ٹریننگ سنٹر کا قیام کردیا۔ ووکیشنل ٹریننگ کے ڈی جی سکلز پروگرام میں مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سنٹر میں105خواتین مختلف کورسز میں حصہ لے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین دستکاری، سلائی کڑاہی، امبرائیڈری ٹیلرنگ اور  کمپیوٹرکورسز میں حصہ لے رہی ہیں۔ کامیاب خواتین کو ورچول یونیورسٹی سے سرٹیفیکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ 

سرٹیفیکیٹ فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کمیونیکیشن، سوفٹ سکلز اور کری ایٹو رائٹنگ میں ہوں گے۔ شمالی وزیرستان کی خواتین اور مشیران نے پاک فوج کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔