ایک نیوز: چارسدہ میں بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے۔ چارسدہ میں 1600 دیہاتوں میں بجلی چوری کے بارے میں سراغ لگایا گیا۔ بجلی چوری کے خلاف مہم کے بعد بجلی چوری کی شرح 23 فیصد سے کم ہو کر پانچ فیصد رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوری 2023ء سے اب تک ضلع چارسدہ میں بجلی کے اخراجات، منافع اور نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا۔ چارسدہ میں بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات 67 فیصد سے کم ہو کر 48 فیصد رہ گئے ہیں۔ بجلی چوری کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس سے اخراجات کی شرح میں مسلسل کمی اور منافع میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔
مستقبل میں بجلی چوری سے نمٹنے کے لئے بھی اقدامات پیش کیے گئے۔ انسداد چوری کا نفاذ جس سے 50 فیصد کوشش کے ساتھ 90 فیصد مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ سوشل کنٹریکٹ کی پیشکش جس کے مطابق بجلی چوری نہ کرنے پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
عوام کی سماجی اصولوں کے مطابق ذہن سازی کے لئے مذہبی اور مقامی سماجی رہنماؤں کا استعمال کیاگیاہے۔