”لہور لہور اے“:خصوصی ثقافتی میلہ جاری

 ”لہور لہور اے“:خصوصی ثقافتی میلہ جاری
کیپشن:  ”لہور لہور اے“:خصوصی ثقافتی میلہ جاری

ایک نیوز: حکومت پنجاب  کی طرف سے لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے  ”لہور لہور اے“ کے نام سے خصوصی ثقافتی میلے جاری ہیں۔ چھٹی کے روز  لاہور یوں کی بڑی تعداد جیلانی پارک پہنچ گئی۔روایتی کھانوں اور ملبوسات کے سٹالوں پر رش لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق زندہ دلوں کے شہر میں لہور لہور اے میلہ جاری ہے۔لاہور  ویسے بھی باغوں اور بہاروں کا شہر ہے جہاں ہر وقت میلے کا سماں ہی رہتا ہے اور یہ بھی اسی شہر کے بارے میں مشہور ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھیا او جمیاں نہیں۔

میلہ میں شریک لاہوریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کا پورا رنگ اس شہر میں جھلکتا ہے لاہور کی ثقافت کا دائرہ بہت وسیع ہے لاہور شہر نہ صرف پنجاب کا دل ہے بلکہ یہ پاکستان کی دھڑکن بھی ہے لاہور کھابوں میں مشہور ہیں۔
جیلانی پارک میں جاری ثقافتی میلہ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔