ایک نیوز: غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ نادرا نے ہنگامی بنیادوں پر خدمات کا آغاز کر دیا۔ افغان شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا نے 22 موبائل وینز جمع کر کے لنڈی کوتل پہنچا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینز کی سہولت کے ساتھ 20 کاؤنٹر بھی تشکیل دیے گئے۔ جس میں نادرا کے 140 ملازمین دن رات 24 گھنٹے بلا تعطل اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔
یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر 15,000 کر دیا ہے۔ نادرا کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور جانے والے غیر ملکیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔
نادرا کے حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عورتوں، بزرگوں اور بچوں کو کوئی مشکل پیش نا آئے۔ بارڈر پر آنے والے غیر ملکیوں نے نادرا کی موثر خدمات کو خوب سراہ