ایک نیوز:سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نےکہاہےکہ امت مسلمہ کافرض ہےکہ وہ ماؤں بہنوں اوربھائیوں کی مددکرے۔
تفصیلات کےمطابق فلسطین پراسرائیلی مظالم کاسلسلہ جاری ہےجس کی آڑمیں وہ نسل کشی کررہاہے،مظلوم فلسطینیوں کےظلم کےخلاف بھی ابھی تک کوئی مسلم ملک میدان میں نہیں آیا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔
امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے ، اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔
خالد مشعل کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔