طلاق کی بڑھتی وجوہات برداشت کی کمی: رباب ہاشم

طلاق کی بڑھتی وجوہات برداشت کی کمی: رباب ہاشم
کیپشن: Increasing reasons for divorce lack of tolerance: Rabab Hashim

ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نےکہاہےکہ طلاق کی بڑھتی وجوہات برداشت کی کمی اورسوچ میں تبدیلی ہے۔
اداکارہ رباب ہاشم نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سےمیزبان نےدوران گفتگومعاشرےمیں بڑھتی ہوئی طلاق کی وجوہات پرسوال کیا،جس کےجواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ طلاق کی کئی وجوہات ہیں،پہلےہمیں یہ کہاجاتاتھاکہ شادی ہوگئی ہےاب برداشت کرو،شادی کےبعدکوئی بھی لڑکی علیحدگی کاقدم نہیں اٹھاسکتی ، لیکن آج کی نسل کی سوچ سیٹ تبدیل ہو چکی ہے، وہ سمجھتے ہیں اگر دو لوگوں کا رشتہ صحیح سمت نہیں جا رہا تو عزت اور محبت کے ساتھ راستے الگ کر لینا زیادہ بہتر ہے بجائے اس کے کہ آپ ایک ایسے رشتے میں بندھے رہیں جو خوشی نہ دے سکے۔
رباب ہاشم کے مطابق اگرچہ ہمیں معاشرے میں ہونے والی طلاق کی وجوہات کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے لیکن ان بڑھتے کیسز کی کئی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وقت کے ساتھ لوگوں میں برداشت کی کمی زیادہ پائی جانے لگی ہے۔
 اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر شادی شدہ زندگی میں مسائل ہوں تو دو لوگوں کے ساتھ بچوں کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے، کچھ کیسز میں طلاق بری چیز نہیں ہے، کہیں اب بھی ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو بتایا جاتا ہے کہ شادی ہوگئی اب اسے ہر حال میں نبھانا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ والدین کو بچوں کا ساتھ دینا چاہیے اور انہیں بتانا چاہیے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں خاص طور پر بیٹیوں کو سمجھائیں کہ آپ کے پاس شادی کے بعد واپسی کا راستہ ہے لہٰذا خود کو اذیت میں نہ ڈالیں۔