کانگووائرس کےپھیلاؤکاخدشہ محکمہ صحت سندھ نےہدایت نامہ جاری کردیا

کانگووائرس کےپھیلاؤکاخدشہ محکمہ صحت سندھ نےہدایت نامہ جاری کردیا
کیپشن: Fearing the spread of Congo virus, the Sindh Health Department has issued an instruction

ایک نیوز:کانگووائرس کےپھیلاؤکاخدشہ محکمہ صحت سندھ نےہدایت نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کانگووائرس ایک خطرناک بیماری ہےاس لئےاس سےجتنی بھی احتیاط کی جائےبہترہےکیونکہ یہ ایک جان لیوامرض ہے۔
محکمہ صحت نے صوبےکے چھوٹے بڑے تمام ہسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
 محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،کانگو وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر ورکر اور عوام کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔