ایک نیوز:پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کرپشن سکینڈل کےخلاف تحقیقات کاآغازکردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت برائےبین الصوبائی رابطہ سےوفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اےنےاہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔
دریں اثنا ن امور اولمپیئنز اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں نےارباب اختیار و حکومت سے شفاف تحقیقات کرنے اورحقائق کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب قومی فیڈریشن کے تحت جعلی قومی ویمن ہاکی کیمپ لگا کرلاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ایچ ایف اکاؤنٹ سے رقم یکم مارچ 2017 کو نکالی گئی۔