ایک نیوز:یورپی یونین کانفرنس کےگروپ فوٹوکےدوران کروشیاکےوزیرخارجہ نے جرمنی خاتون ہم منصب کابوسہ لینےپرمعذرت کرلی۔
تفصیلات کےمطابق یورپی یونین کانفرنس میں گروپ فوٹو شوٹ کے موقع پرکروشیا کے وزیر خارجہ کو خاتون جرمن ہم منصب سے ہاتھ ملا کر گال پر بوسہ لینےکی کوشش مہنگی پڑگئی۔
کروشیا کے 65 سالہ وزیر خارجہ گورڈن ریڈمن نےگروپ فوٹو شوٹ کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک سے ہاتھ ملایا اور پھر گال پر بوسہ لینےکی کوشش کی۔
ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گورڈن ریڈمن نے اپنی نامناسب حرکت پر معذرت کرلی۔