’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز، 1کروڑ کے ٹکٹ فروخت

’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز، 1کروڑ کے ٹکٹ فروخت
کیپشن: Advance booking of 'Tiger 3' begins, 1 crore tickets sold

ایک نیوز : بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلے دن ہی عوام کی طرف سے فلم کو زبردست پذیرائی ملی ،1کروڑ کے ٹکٹ فروخت ہو گئے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میگا ایکشن فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کچھ شہروں میں ہوا ہے اور صرف پہلے دن 33 ہزار سے زائد ٹکٹ بک کیے جاچکے ہیں جس سے ایک کروڑ سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

 ’ٹائیگر3‘ اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

 یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہیں۔