پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے احتجاج کی نئی حکمت عملی تیار کرلی

Nov 06, 2022 | 23:53 PM

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی راولپنڈی کی قیادت نے احتجاج کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان علی نواز ودیگر مقامی قیادت بھی شامل ہوئی۔  

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت راولپنڈی سے دارالحکومت میں داخلے کے تمام مقامات بند کرے گی۔ داخلی مقامات کو پیر دن 12 بجے سے آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے نئی احتجاجی حکمت عملی کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی مطالبات کی منظوری کے لئے ابتدائی لائحہ عمل دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تو یہ اعلان 72 گھنٹوں کے لیے ہے لیکن داخلی پوائنٹ غیرمعینہ مدت کے لیے بھی بند کیے جاسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں