رواں سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کوہوگا، محکمہ موسمیات

رواں سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کوہوگا، محکمہ موسمیات
کیپشن: The last lunar eclipse of this year will be on November 8, Meteorological Department(file photo)

ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال چاند کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر کو لگے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 نومبر کو چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔ تاہم پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیاء کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔ شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ تین بجکر 17 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا، 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔