لندن: عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر مریم نواز کیخلاف درج کرنے کی تیاری

Nov 06, 2022 | 22:36 PM

ایک نیوز نیوز: مریم نواز کو ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کی ایف آئی آر بھی مریم نواز کے خلاف درج کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں فعال ورکر شایان علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد لندن میں مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک واقعہ میں ایک پی ٹی آئی ورکر جاں بحق بھی ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں