تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی آڈیو لیک

Audio leak of Tehreek-e-Insaf Chief Whip Aamir Dogar
کیپشن: Audio leak of Tehreek-e-Insaf Chief Whip Aamir Dogar

 ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی آڈیو لیک ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی آڈیومیں سنا جاسکتا ہے کہ عامر ڈوگر پی ٹی آئی ایم این ایز کو قیادت کے احکامات پہنچا رہے ہیں ۔ عامر ڈوگر نے آڈیو میں کہا کہ تمام ایم این ایز اپنے اپنے علاقوں میں تین دن احتجاج، روڈ بلاک کریں،سختی سے ہدایات ہیں ،ایم این ایز کو جو جو مقام الاٹ ہوا، وہاں سے اپنی ویڈیوز بھیجیں تاکہ میں آگے بڑے گروپ میں بھیج سکوں ۔  آڈیو لیک ظاہر کرتی ہے کہ فائرنگ واقعہ کے بعد کا جلاؤ گھیراؤ منظم اور منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، تحریک انصاف اور ان کی پراپیگنڈہ مشینری نے اس احتجاج کو شدید عوامی ری ایکشن بنا کر پیش کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-06/news-1667755225-1966.mp4