ایک نیوز نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن حافظ آباد کے سابق وائس چیئرمین رائے قمر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی تھی اور رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔