ایک نیوز نیوز: جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی اقدار کے خلاف قرار دیا ہے اور اس کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا ہم جنس پرستی کے ابلاغ پر مبنی فرانسیسی ایوارڈ یافتہ فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کی اجازت کی مذمت کرتا ہوں۔
پی ڈی ایم حکومت کاہم جنس پرستی کےابلاغ پرمبنی فرانسسی ایوارڈیافتہ فلم جوائےلینڈکی پاکستان میں نمائش کی اجازت کی مذمت کرتاہوں،اس فلم کی نمائش روکنے،عوام کوآگاہ کرنےکے لیےہرجائز/قانونی ذرائع کرینگے۔یہ فلم اسلام،ہمارےملک کےمعاشرتی اقدارکےخلاف اعلان جنگ ہے۔#Joyland #queer pic.twitter.com/cMo1Qv8mxQ
— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) November 3, 2022
انہوں نے کہا کہ اس فلم کی نمائش روکنے، عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ہر جائز، قانونی ذرائع کریں گے۔ یہ فلم اسلام، ہمارے ملک کے معاشرتی اقدار کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سینسربورڈ کو جوائے لینڈ میں کوئی متنازع بات نہیں نظرآئی۔