ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان پر جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق انسداد بدعنوانی فورس نےپی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان پر سرکاری زمین دھوکے سے فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ محکمہ مال / و ایل ڈے اے اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے سرکاری زمین بیچنے پر درج ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے سرکاری اراضی ویژن ڈویلپر کمپنی کے مالک ہونے کی حیثیت سے جعلی لیٹرز کے ذریعے لوگوں کو فروخت کی تھی۔علیم خان کی کمپنی کے دیگرشراکت داروں کو بھی مقدمے میں نامزدکیا گیا ہے ، ڈائریکٹرایل ڈی اے شفقت نیاز بھی شریک جرم قرار دیئے گئےہیں۔اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا ۔ انسداد دہشتگردی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی مجرموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔