ایک نیوز نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ کاپ27 کانفرنس کا مصر میں انعقاد ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف انسانیت کی جنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اس وقت پاکستان اور افریقا میں انتہائی موسمی واقعات نے ماحولیاتی تبدیلی کی عالمگیریت کو ظاہر کیا ہے، اس کے مہلک اثرات پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔
Our post-disaster needs assessment has shown that Pakistan's journey to recovery & rehabilitation can be held back by public debt, rising international energy & food prices and lack of access to adaption funds. The world should treat Pakistan as a case study. 3/3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2022
انہوں نے کہا کہ جی 77 کی صدارت کرتے ہوئے دنیا پر زور دیں گے کہ وہ کلائمیٹ فنانسنگ اور نقصانات کے ازالہ کیلئے فنڈ کے طور پر اپنے وعدہ کو پورا کرے، مالی مدد کے بغیر ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے متعدد خطرات سے دوچار رہیں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم آب و ہوا کا انصاف مانگ رہے ہیں، حالیہ قدرتی آفات کے بعد ضروریات کے جائزہ سے یہ بات سامنے آئی کہ قرضوں، توانائی اور خوراک کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہماری کوششوں میں رکاوٹ آسکتی ہے، دنیا پاکستان کو کیس سٹڈی سمجھے۔