کامران ٹیسوری کا فضل الرحمان، چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ

Nov 06, 2022 | 18:27 PM

ایک نیوز نیوز: ملکی سیاسی صورتحال میں نئی ہلچل پیداہوگئی ہے۔ ایک اہم شخصیت کی جانب سے قائد مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین اور سربراہ جے یوآئی ف مولانافضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر سندھ ہاؤس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین اور امیر جمعیت علماءاسلام ف مولانافضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری اور مولانافضل الرحمان میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانافضل الرحمان نے گورنر سندھ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے چودھری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ گورنر سندھ نے انہیں موجودہ ملکی صورتحال میں ملکر ساتھ نبھانے کی دعوت دی ہے۔ سراج الحق کی جانب سے بھی موجودہ ملکی صورتحال پرساتھ ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں