اعظم سواتی ویڈیو معاملہ، سپریم کورٹ کے اعلامیے پر تحریک انصاف کا ردعمل

اعظم سواتی ویڈیو معاملہ، سپریم کورٹ کے اعلامیے پر تحریک انصاف کا ردعمل

ایک نیوز نیوز: سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو کے حوالےسے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ رجسٹرار نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو تسلی دینے کی کوشش کی ہے کہ سر یہ تو ساتھ والے کمرے ہیں آپ کے کمروں میں کیمرے نہیں لگے۔ملک کی کیا حالت ہو گئے ہے جہاں وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن جائے باقی کسی جگہ کا کیا تقدس رہنا ہے۔