ایک نیوز نیوز :تنزانیہ میں مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا ، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھا کہ علاقے کی وکٹوریہ جھیل میں گرگیا۔
حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ائیر کی پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھا کہ علاقے کی وکٹوریہ جھیل میں گرگیا، حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ حکام کے مطابق ایک مسافر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 15 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عملے کے علاوہ 43 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔