ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :سیمی فائنل کون کس سے کھیلے گا ؟

T20 World Cup: Who will play the semi-final?
کیپشن: T20 World Cup: Who will play the semi-final?

ایک نیوز نیوز :پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں چار ٹیمیں  اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں ۔پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور  انگلینڈ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مدمقابل ہوں گی ۔پہلاسیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائےگا۔
جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں جمعرات کو ایڈیلیڈ میں مد مقابل ہوں گی۔جو دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جیتیں گی وہ اتوار کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ اگر بھارت اپنا سیمی فائنل جیت جاتا ہے اور پاکستان بھی نیوزی لینڈ کو مات دے جاتا ہے توپھرفائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوںگی ۔