ٹی20 ورلڈکپ:بھارت سے شکست کے بعد زمبابوے ٹورنامنٹ سے باہر

Nov 06, 2022 | 15:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی آدھی ٹیم 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

186 رنز کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم نے 13.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے ہیں۔

گروپ 2 میں بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں ۔

مزیدخبریں