'' اللہ کا واسطہ ہے راستہ دے دیں'' شہری کی دہائیاں ، غلام سرور کا صاف انکار

Nov 06, 2022 | 14:29 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: ٹیکسلا میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پیش آئے ایک واقعے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، ایک شہری کی جانب سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان  کے آگے دہائیاں اور اللہ کے واسطے دئیے جاتے ہیں  لیکن وہ انہیں راستہ دینے سے صاف انکار کردیتے ہیں

سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو میں شہری کو سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے منتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہری پی ٹی آئی رہنما کو اللہ کا واسطہ دیکر کہہ رہا ہے کہ مہربانی کریں، ہماری گاڑی میں گھر کی خواتین ہیں، پیچھے ٹریفک میں پھنسے ہیں۔

غلام سرورخان شہری کو جواب دیتے ہیں کہ اللہ کا واسطہ ہے یہاں سے چلے جائیں اور متبادل راستہ اختیار کر لیں۔گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی قیادت میں ٹیکسلا مارگلہ بائی پاس پر مظاہرہ کیا گیا تھا، احتجاجی مظاہرے کے باعث پشاور روڈ کئی گھنٹے بند رہی تھی۔

مزیدخبریں