ایک نیوز نیوز: اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کا معاملہ ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14رکنی اسپیشل کمیٹی قائم کر دی ۔
چیئرمین سینٰیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ،محسن عزیز،یوسف رضا گیلانی،غفور حیدری،انوارالحق کاکڑ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فیصل سبزواری،طاہر بزنجو ،شفیق ترین ،سینیٹر مشتاق، سینیٹر قاسم،مظفر شاہ،ہداہت اللہ،کامل علی آغا اور دلاور خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی ارکان کنوینئر کا خود فیصلہ کریں گے۔ اسپیشل کمیٹی کو 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے ہر پہلو سے انکوائری کرے گی ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز صادق سنجرانی نےاپنے بیان میں کہا تھا کہ سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے، انکے انکشاف سے دلی رنج اورتکلیف پہنچی،اعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش فراہم کی، تمام سینیٹرز بلا تفریق قابل احترام اور خاندان کے مانند ہے، سینیٹراعظم سواتی میرے خاندان کے ممبر کی طرح ہیں،جو بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،صادق سنجرانی نے کہا کہ بطورمسلمان وبلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں،سینیٹر اعظم سواتی ایوان کے باعزت ممبر ہیں،انکی تکالیف کا ادراک ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی خود اوراہلیہ تہجد گزار ہیں،انکی اہلیہ ماں کا درجہ رکھتی ہے، سینیٹراعظم سواتی میرے بڑے بھائی ہیں،انکے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں، سینیٹراعظم سواتی کی ازدوجی زندگی سے متعلق وڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہونگے، کمیٹی اعظم سواتی کی وڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی،کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکہ ایوان میں پیش کرے گی۔