ایک نیوز نیوز: سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر زیر گردش مبینہ نازیبا ویڈیو کو ایف آئی اے نے فیک قرار دیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو اور اعظم سواتی کی اہلیہ کو بھجوائی گئی ویڈیو دونوں مختلف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کو نامعلوم نمبر سے بھجوائی گئی ویڈیو اصلی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کو بھجوائی کی ویڈیو کوئٹہ میں خفیہ کیمرے سے اس وقت بنائی گئی جب اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مہمان تھے۔
جس مقام پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کو ٹھہرایا تھا وہاں عدلیہ کی اہم شخصیات بھی قیام کرتی رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ عدلیہ کی بعض اہم شخصیات کی بھی اسی مقام پر خفیہ ویڈیو بنائی گئی ہونگی۔
اس حساس معاملے پر کئی سوالات نے بھی جنم لیا ہے ، کیا اعظم سواتی کو انصاف لینے کے لیے ویڈیو تحقیقات سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی میں اپنی اہلیہ کی نازیبا ویڈیو پیش کرنا ہوں گی؟
قریبی ذرائع کے مطابق اعظم سواتی دو مختلف ویڈیوز کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ایف آئی اے جس ویڈیو کا ذکر کر رہی ہے وہ ویڈیو اعظم سواتی کی اہلیہ کو بھجوائی گئی ویڈیو سے مختلف ہے۔