شوکت خانم ہسپتال نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی

Nov 06, 2022 | 13:14 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز؛ شوکت خانم اسپتال نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال اور جناح ہسپتال کی میڈیکل رپورٹس میں واضح فرق سامنے آ گیا ہے۔ 

 جناح اسپتال نے کہا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی۔  دوسری جانب شوکت خانم اسپتال نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی صرف دائیں ٹانگ میں گولی کے چار ٹکڑے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ  جمعے کو عمران خان خود بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انھیں چار گولیاں لگی ہیں۔

جناح اسپتال کے مطابق عمران خان اسپتال پہنچے تو بے ہوش تھے جبکہ شوکت خانم اسپتال کے مطابق عمران خان مکمل ہوش میں تھے۔

شوکت خانم ہسپتال کی رپورٹ: 

شوکت خانم رپورٹ کے مطابق رات سوا 8 بجے عمران خان کی ران اور ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ دو ٹکڑے ران میں موجود خون کی بڑی شریان کے قریب تھے۔  ایک ٹکڑا  دائیں ٹانگ کی پنڈلی کے قریب تھا جو پنڈلی میں فریکچر کا سبب بنا۔

جناح ہسپتال کی رپورٹ:

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ پر گولی چھو کر گزر گئی جبکہ بائیں ٹانگ میں لگنے والی گولی نے ہڈی کو متاثر کیا۔جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے۔

دونوں رپورٹس میں واضح تضاد نے سوالات کو جنم دے دیا

کیا وزیراعظم کی جانب سے فل کورٹ درخواست کے بعد نئی رپورٹ جاری کی گئی؟

کیا اعلی سطح تحقیقات میں سچ سامنے آنے کے خوف سے شوکت خانم ہسپتال کو رپورٹ جاری کرنا پڑی؟

مزیدخبریں