انڈونیشیا:میوزک کنسرٹ کے دوران بھگدڑ سے 30 افراد بے ہوش

Nov 06, 2022 | 13:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کورین پاپ بینڈ کو 30 افراد کے بےہوش ہونے پر انڈونیشیا میں جاری اپنا پہلا میوزک کنسرٹ ختم کرنا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق جکارتہ کے قریب ’این سی ٹی 127‘ کا کنسرٹ 2 گھنٹے سے جاری تھا، جب مداحوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں بھگدڑ مچی اور دم گھٹنے سے 30 افراد بے ہوش ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مزید بدنظمی اور بھگدڑ سے بچنے کے لیے کنسرٹ کو ختم کروا دیا گیا جبکہ بےہوش ہونے والے تمام افراد ہوش میں آچکے ہیں۔

کنسرٹ کی منتظم کا کہنا تھا کہ گلوکاروں نے اسٹیج سے چند تحائف مداحوں میں پھینکنا شروع کیے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

پولیس نے این سی ٹی 127 بینڈ کو اپنا دوسرا کنسرٹ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ساتھ ہی کسی بھی قسم کے تحائف تقسیم کرنے سے منع کیا ہے۔

مزیدخبریں