ایک نیوز نیوز: عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کے معاملے پر عوامی احتجاج کام کرگیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،اور کہا ہے کہ پنجاب میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مزید کام نہیں کر سکتا،درخواست ہے پنجاب سے میری خدمات واپس لی جائیں ۔
یاد رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا مطالبہ کیا جارہا تھا،اس کے علاوہ پنجاب حکومت اور آئی جی کے درمیان تقرروتبادلوں سمیت دیگر معاملات پر بھی تناﺅ تھا،سی سی پی او کے چارج نہ چھوڑنے کے معاملے پر بھی آئی جی پنجاب ناخوش تھے۔