ایک نیوز نیوز: سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا ہے ختم نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی، ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں۔
عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پے رُکا ہے ختم نہیں ہوا 3 دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی تھانے میں بجلی نہیں سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے پیمراکی ناکام سینسر شپ میڈیاکےخلاف سازش تھی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 6, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔